Wednesday , December 12 2018

سلیکٹرس کے نظرانداز کرنے پر کوچنگ میں دلچسپی

کراچی۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے آل راؤنڈر عبدالرزاق نے نیشنل سلیکٹرس کی جانب سے گزشتہ ایک سال سے مسلسل انہیں نظرانداز کئے جانے کی بناء کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 34 سالہ عبدالرزاق اس وقت لیگ کرکٹ کھیلنے کیلئے انگلینڈ میںموجود ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وہ انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ کے لیول 2 کوچنگ کورس میں بھی حص

کراچی۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے آل راؤنڈر عبدالرزاق نے نیشنل سلیکٹرس کی جانب سے گزشتہ ایک سال سے مسلسل انہیں نظرانداز کئے جانے کی بناء کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 34 سالہ عبدالرزاق اس وقت لیگ کرکٹ کھیلنے کیلئے انگلینڈ میںموجود ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وہ انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ کے لیول 2 کوچنگ کورس میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے ٹیلیفون پر خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ وہ کوچنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ اپنا تجربہ نوجوانوں تک پہنچائیں۔ وہ اس وقت لیول 2 کوچنگ کورس کررہے ہیں اور یہ دلچسپی کے ساتھ ساتھ چیلنجس بھرپور پروفیشن ہے۔ انہیں نوجوان کھلاڑیوں کو آل راؤنڈر بنانے میں کافی دلچسپی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ دور کے کرکٹ میں کسی کھلاڑی کا آل راؤنڈر کے ساتھ ساتھ ایک اچھا ہِٹّر ہونا ضروری ہے۔

عبدالرزاق نے 46 ٹسٹ میچس کھیلے اور 1,946 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 100 وکٹس لئے ہیں۔ وہ پاکستان میں جاریہ سال کے اواخر میں شروع ہونے والے ڈومیسٹک سیشن میں بھی کھیلنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ عبدالرزاق نے کہا کہ ان میں خداداد صلاحیتیں ہیں اور وہ انہیں ضائع کرنا نہیں چاہتے۔ جو صورتِ حال بھی درپیش ہوگی، انہیں بخوبی اندازہ ہے کہ ایسے حالات میں کیا کرنا ہوگا۔ وہ پاکستان کے لئے مزید کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ عبدالرزاق نے 265 ونڈے میچس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور 5,080 رنز بنانے کے علاوہ 269 وکٹس حاصل کئے ہیں۔ پاکستانی آل راؤنڈر نے آخری مرتبہ اکتوبر 2013ء میں جنوبی آفریقہ کے خلاف دو ٹوئنٹی 20 میچس کھیلے جو یو اے ای میں منعقد ہوئے تھے۔ انہیں بعدازاں جنوبی آفریقہ کی سیریز کے لئے منتخب کیا گیا لیکن فٹنس مسائل کی وجہ سے انہیں دستبردار ہونا پڑا تھا۔

TOPPOPULARRECENT