Sunday , December 17 2017
Home / سیاسیات / سماجوادی کارکنان لینڈ گرابنگ سے باز آجائیں

سماجوادی کارکنان لینڈ گرابنگ سے باز آجائیں

دولت کمانے کیلئے بزنس کریں، پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کا مشورہ
لکھنو۔5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پارٹی کارکنوں کو ایک سخت پیام دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج ان سے کہا ہے کہ آئندہ سال کے اسمبلی انتخابات میں کمربستہ ہوجائیں اور اراضیات پر قبصہ یا اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے باز آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کے حوصلے اور عزائم سے ہی پھر ایک بار حکومت تشکیل دی جاسکتی ہے لیکن ہمیں اپنی کمیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ کیا تم لوگ (کارکن) اراضیات پر قبضے روک دیں گے کیوں کہ بیشتر مقامات لینڈ گرابنگ کی شکایات پائی جاتی ہیں اگر تمہیں دولت کمانا ہے تو کوئی بزنس کریں۔ لیکن سیاست میں تو قربانی دینی پڑتی ہے۔ ملائم سنگھ یادو آج سماجوادی لیڈر جانیشور مصرا کی 84 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے سخت الفاظ میں مخاطب کیا۔ پارٹی میں نوجوان کارکنوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے نئے کارکنان، سماجوادی (سوشلزم) کی بنیادوں سے واقف نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوان کارکنوں کی تربیت کے لئے چیف منسٹر اکھلیش یادو کو کئی مرتبہ توجہ مبذول کروائی ہے لیکن نظرانداز کردیا گیا جبکہ سیاست ایک مشکل کام ہے جس سے کاکرکنوں کی تربیت ناگزیر ہوتی ہے۔ ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کی آمد آمد ہے۔ دہلی میں صرف انتخابات کے چرچے ہیں اور اپوزیشن آئندہ حکومت تشکیل دینے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے اور دونوں جماعتیں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں ہیں۔ انہوں نے پارٹی میں خواتین کی شمولیت کو ترجیح دینے پر زور دیا اور بتایا کہ 4 ریاستوں میں خواتین چیف منسٹرس ہیں اور وہ بحسن خوبی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

لین دین کے تنازعہ میں 3 افراد کا قتل
مظفرنگر، 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں ضلع مظفرنگر کے شہر کوتوالی علاقہ میں کل دیر رات لین دین کے تنازعہ میں چند لوگوں نے تین لوگوں کوگولی مار کر قتل کردیا۔اس واقعہ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔  پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کوتوالی علاقے میں داروغہ کی کوٹھی کھالاپار کے باشندے رشید اور اسلام کے فریقوں کے لوگوں کے درمیان لین دین کے معاملے میں رات تقریبا 11 بجے تنازعہ ہو گیا۔ بات بڑھنے پر رشید کے لوگوں نے طنچے سے گولی فائرنگ کر کے پانچ افراد کو زخمی کر دیا۔ زخمی اسلام (60)گل شیر(30)اور اختر (30)کی موت ہوگئی۔جبکہ زخمی نسیم اور شمشیر کو علاج کیلئے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT