Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / سماجوادی کانگریس مل کر بھی اتر پردیش کی ترقی نہیں کرسکتے

سماجوادی کانگریس مل کر بھی اتر پردیش کی ترقی نہیں کرسکتے

میرٹھ،3فروری(سیاست ڈاٹ کام)بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کے اتحاد پر طنز کرتے ہوئے آج کہا کہ دونوں پارٹیاں مل کر بھی اترپردیش کو ترقی کے راستے پر نہیں لاپائیں گے کیونکہ ایک نے ملک کو اور دوسرے نے اترپردیش کو لوٹا ہے ۔میرٹھ میں وزیراعظم نریندر مودی کی ریلی سے ایک دن پہلے مسٹر شاہ نے پیدل مارچ اور عوامی رابط کی مہم کی شروعات کرنی تھی مگر کل رات یہاں ڈکیتوں کی اندھادھند فائرنگ میں ایک تاجر کی موت اور چار کے زخمی ہونے پر انہوں نے پیدل مارچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔مسٹر شاہ نے کہا کہ اترپردیش میں روزانہ آبروریزی کی 24معاملے ہوتے ہیں۔ریاست میں ہرروز قتل کے 13معاملے ہوتے ہیں جس میں 70فیصد سماجوادی پارٹی کے وزرا کے علاقوں میں درج کئے گئے ہیں۔سماجوادی پارٹی کے پورے دور اقتدار میں 78ہزار مجرمانہ معاملے ہوئے ہیں۔ہر روز ہورہے مجرمانہ معاملوں سے پریشان ریاست کے عوام ہجرت کرنے پر مجبوور ہوگئے ہیں۔امیت شاہ نے مزید کہا کہ اترپردیش میں بی جے پی اقتدار کے احیاء کے امکانات قوی ہوتے جارہے ہیں۔ سماج وادی پارٹی میں پھوٹ کے باعث رائے دہندوں کا ذہن بی جے پی کی جانب مائل ہورہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT