Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سماجی جہد کار مہاتما جیوتی راؤ پھولے کی جینتی

سماجی جہد کار مہاتما جیوتی راؤ پھولے کی جینتی

حیدرآباد 11 اپریل (سیاست نیوز ) مشہور سماجی جہد کار مہاتما جیوتی راو پھولے کی جینتی کے موقع پر تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ریاست کے عوام کو مبارکبا پیش کی ہے ۔ انہوں نے اپنے پیام میں کہا کہ پچھڑے طبقات کو اونچا اٹھانے کے لئے زندگی بھر جدوجہد کرنے والے مہاتما جیوتی راو پھولے کے جذبہ سے حوصلہ پاکر تلنگانہ حکومت نے ریاست کے پسماندہ اور پچھڑے طبقات کی فلاح وبہبود کے لئے کئی اقدامات کئے اور کئی پروگراموں کا آغاز کیا ۔ وزیراعلی نے کہاکہ جیوتی راو پھولے نے نہ صرف دبے کچلے طبقاات کو اونچا اٹھانے کے لئے کام کیا بلکہ انہوں نے آنے والی نسلوں کے تابناک مستقبل کے لئے بھی راہ ہموار کی۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ حکومت نے سماج کے کمزور طبقات کی ترقی اور بہبود کے لئے خود کو دوبارہ وقف کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT