Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سماجی حالات کے اصلاح کی مساعی

سماجی حالات کے اصلاح کی مساعی

19اگسٹ کو جامع خاندانی سروے، محبوب نگر میں ضلع کلکٹر کا خطاب

19اگسٹ کو جامع خاندانی سروے، محبوب نگر میں ضلع کلکٹر کا خطاب
محبوب نگر۔/10اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) معاشرہ میں بسنے والے افراد کے سماجی حالات سے واقفیت اور مستحقین تک سرکاری فلاحی اسکیمات کو مکمل طور پر پہنچانے کیلئے ریاستی حکومت 19اگسٹ کو گھر گھر سروے کا انعقاد عمل میں لارہی ہے۔ ضلع کلکٹر جی ڈی پریہ درشنی نے زیڈ پی میٹنگ ہال میں ناگرکرنول ڈیویژن کے سرپنچوں کے تربیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت 5سپٹمبر تک مستحق افراد کو فلاحی اسکیمات سے بہرہ ور کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ عوام کو اس سروے سے متعلق قطعی فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ سروے کا مقصد مستحقین کی شناخت اور فلاحی اسکیمات سے استفادہ کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے آر ڈی او کو سختی سے پابند کیا کہ بیرون مقامات مزدوری کیلئے گئے ہوئے مقامی لوگوں کو کسی بھی صورت میں اپنے اپنے مقامات پر واپس لانے کے اقدامات کریں اور تعلیم کی غرض سے نقل مقام کرنے والے طلباء کو بھی اس دن اپنے مقام پر جانے کیلئے تعلیمی اداروں کے ذمہ داران اجازت دیں۔ سرپنچوں کو ضلع کلکٹر نے ہدایت دی کہ سروے کے دن گاؤں کے سارے عوام کو اپنے گھروں پر رہنے کیلئے ضروری اقدامات کریں۔اس موقع پر اے جے سی راجا رام، زیڈ پی سی او رویندر، ڈی آر او رام کشن و دیگر عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT