Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / سماجی خدمات انجام دینے تنظیموں پر بھاگوت کا زور

سماجی خدمات انجام دینے تنظیموں پر بھاگوت کا زور

نئی دہلی ۔ /8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے آج تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اچھائی کو فروغ دینے کیلئے سماجی خدمات میں مصروف ہوجائیں ۔ آپ اپنی ذمہ داریوں کو اُسی وقت ہی اچھی طرح سمجھیں گے جب آپ جذباتی ہوجائیں گے ۔ یہ ہماری تہذیب کا حصہ ہے کہ ہم سماج کیلئے کام کریں اور اس کے عوض نفع کی امید نہ رکھیں ۔ بھاگوت نے سماجی ذمہ داریوں پر منعقدہ ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کام کرنے والی تنظیموں کو چاہئیے کہ وہ اچھائی کو فروغ دیں ۔ اپنے بہبودی پروگراموں کو ضرورتمندوں تک پہونچانے میں کوئی کسر باقی نہ رکھیں ۔ اس جلسہ میں مرکزی وزراء اشوک گجپتی راجو ، جین سنہا اور بی جے پی لیڈر راجیو پرتاپ رودی بھی شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT