Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سماجی خدمت ، ملی کونسل کا اہم مقصد

سماجی خدمت ، ملی کونسل کا اہم مقصد

بیدر۔11؍مئی۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ اُردو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مولانا شاہ محمد عبداللہ مغیثی صدر آل انڈیا ملی کونسل نے کہا کہ ملی کونسل چاہتی ہے کہ ملک میں امن وامان قائم رہے، ہندومسلم متحدر ہیں۔ اسی طرح مسلم جماعتوں میں بھی اتحاد واتفاق ہو۔کلمہ کی بنیاد پر سب متحد رہیں۔ ہم انسانیت کا پیغام پہلے سے دے رہے تھے ، آج بھی دیتے ہیں ۔ م

بیدر۔11؍مئی۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ اُردو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مولانا شاہ محمد عبداللہ مغیثی صدر آل انڈیا ملی کونسل نے کہا کہ ملی کونسل چاہتی ہے کہ ملک میں امن وامان قائم رہے، ہندومسلم متحدر ہیں۔ اسی طرح مسلم جماعتوں میں بھی اتحاد واتفاق ہو۔کلمہ کی بنیاد پر سب متحد رہیں۔ ہم انسانیت کا پیغام پہلے سے دے رہے تھے ، آج بھی دیتے ہیں ۔ ملی کونسل کے مقاصد کو بتاتے ہوئے مولانا شاہ محمد عبداللہ مغیثی نے بتایاکہ مسلمانوں میں مسلکی اختلاف کو کونسل کم کرناچاہتی ہے۔ یہ دیواریں نیچی ہوں تاکہ ملت متحد ہوسکے۔ سماجی خدمت ملی کونسل کامقصد ہے۔ قانون کی بالادستی ہو، وہی ہماری روح اور بنیاد ہے۔ قانون کی خلا ف ورزی سے نفرت، جھگڑے ،اور فتنے پیدا ہوں گے۔ ملی کونسل سیاسی جماعت نہیں ہے۔ وہ پارلیمنٹری بھی نہیں ہے۔ البتہ سیکولر شخص کو ووٹ دینے کی ہم اپیل ضرورکرتے ہیں چاہے وہ شخص مسلمان ہویا غیرمسلم۔مسلمانوں کو تحفظات دینے کے سوال پر انھوں نے جواب دیاکہ پورے ملک اور دیش کے باشندوں کو ریزرویشن مل رہاہے تو مسلمان اس کا زیادہ حق دار ہے ۔ کیونکہ وہ اقتصادی طورپر کمزور ہے۔ مودی حکومت کے ایک سال کے بارے میں تاثرات دریافت کرنے پر کہاکہ سرکاریں آتی اور چلی جاتی ہیں ، یہ سرکاریں نفع بھی پہنچاتی ہیں اور نقصان بھی ۔ انھوں نے کہا کہ اُردو کو اس ملک کی دوسری سرکاری زبان ہونا چاہئیے ۔ یہ زبان مسلمانوں کی نہیں بلکہ انڈیا کی زبان ہے۔ ہم سب کوشش کریں کہ اردو کو تمام ملک کی دوسری سرکاری زبان بنائیں۔ نائب صدر سید مدثر حسین ، اور جنرل سکریٹری سید عبدالواجد ہیں ۔ اور بید رضلع میں جملہ 51افراد پر مشتمل یہ تنظیم ہے۔

TOPPOPULARRECENT