Monday , February 19 2018
Home / شہر کی خبریں / سماجی سروے کی طرز پر بہت جلد اراضی سروے

سماجی سروے کی طرز پر بہت جلد اراضی سروے

600 کروڑ کی منظوری ، ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا بیان

600 کروڑ کی منظوری ، ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا بیان
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے کہا کہ 19 اگست کو حکومت کی جانب سے کئے گئے جامع سماجی سروے کی طرح بہت جلد اراضی سروے کا اہتمام کیا جائے گا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ تلنگانہ میں اراضی کے سروے کے سلسلہ میں مرکزی حکومت سے 600 کروڑ روپئے کی منظوری کی درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں اراضیات کی نشاندہی اور غیر مجاز قبضوں کی برخواستگی کیلئے سروے ناگزیر ہے۔ سابق میں کئی دہے قبل آخری مرتبہ اراضی سروے کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضیات کے علاوہ بھودان اور اوقافی اراضیات کا پتہ چلانے کیلئے یہ سروے مددگار ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ کے موجودہ 10 اضلاع کو 24 اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز زیر غور ہیں۔ اس سے نہ صرف بہتر نظم و نسق چلانے میں سہولت ہوگی بلکہ عوام کیلئے بھی فائدہ مند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں خشک سالی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اندرون ایک ماہ خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے کسانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور اس کے لئے مرکز سے بھی درخواست کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT