Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / سماجی شعبہ کیلئے زیادہ رقم مختص کرنے سی پی آئی کا مطالبہ

سماجی شعبہ کیلئے زیادہ رقم مختص کرنے سی پی آئی کا مطالبہ

نئی دہلی 13جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکز کی جانب سے ماقبل بجٹ مشاورت جاری ہے جس میں سی پی آئی نے آج مطالبہ کیاکہ حکومت کو سماجی شعبہ کی اسکیموں کیلئے مختص رقومات میں ٹھوس اضافہ کرنا چاہئے کیونکہ نو فراخدل معاشی پالیسیوں پر ہندوستان میں عمل کرنے کی وجہ سے عدیم المثال عدم مساوات پیدا ہوگئی ہے۔ سی پی آئی نے کہاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بھی اخراجات میں سماجی شعبہ کیلئے اضافہ کی سفارش کی ہے۔ سی پی آئی نے کہاکہ مرکز نے تعلیمات، حفظان صحت، بہبودی اطفال اور طمانیت روزگار اسکیم کی رقومات میں تخفیف کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT