Thursday , May 24 2018
Home / شہر کی خبریں / سماجی مسائل کے حل کیلئے دو دہوں تک 8 فیصد ترقی ضروری : رنگاراجن

سماجی مسائل کے حل کیلئے دو دہوں تک 8 فیصد ترقی ضروری : رنگاراجن

حیدرآباد 6 مارچ ( پی ٹی آئی ) آئندہ دو دہوں تک ملک میں 8 تا 9 فیصد کی شرح سے ترقی ہونی چاہئے تاکہ غربت ‘ صحت جیسے مسائل کو حل کیا جاسکے ۔ سابق گورنر آر بی آئی سی رنگاراجن نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ شرح ترقی کی رفتار کے ساتھ سماج کے غریب طبقات کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔ انہوں نے جنوبی کوریا کی مثال پیش کی اور کہا کہ تین دہوں تک سات تاآٹھ فیصد کی شرح سے ترقی کرتے ہوئے وہاں غربت اور دسرے مسائل کا خاتمہ کردیا گیا اور عوام کو بہتر تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں کامیابی ملی ہے ۔ ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہندوستان میں دو دہوں تک آٹھ تا نو فیصد کی شرح سے ترقی ہو تاکہ جو مسائل ہیں انہیں حل کیا جاسکے ۔ تاہم ساتھ ہی ہمیں سماج کے غریب طبقات کا خیال ضرور رکھنا چاہئے ۔ ڈاکٹر سی رنگا راجن آئی سی ایف اے آئی فاونڈیشن برائے اعلی تعلیم کے آٹھویں تاسیسی لیکچر میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی دنیا کی ترقی تیز ہوتی ہے جس کے بعد سماجی تحفظ فراہم کیا جاتا ہے لیکن اکیسویں صدی میں ایسا ممکن نہیں ہے ۔ ہمیں ترقی کے ساتھ ہی غریبوں کا خیال رکھنا پڑیگا ۔

TOPPOPULARRECENT