Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سماجی مساوات کیلئے بھارت بھیم رتھ یاترا

سماجی مساوات کیلئے بھارت بھیم رتھ یاترا

حیدرآباد 17 جنوری (این ایس ایس) ری پبلکن پارٹی آف انڈیا (اے) کی جانب سے بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 125 ویں یوم پیدائش تقاریب کے موقع پر سماجی مساوات کی ملک گیر مہم شروع کی جائے گی۔ آج یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے آر پی آئی (اے) کے نائب صدر اور جنوبی ہند کے انچارج ایم وینکٹ سوامی نے کہاکہ بابا صاحب کی یوم پیدائش تقاریب اس سال تمام ریاستوں میں 24 اپریل تک منائی جائیں گی۔ یوم جمہوریہ کو کنیا کماری سے بھارت بھیما رتھ یاترا کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ یاترا ملک کی تمام ریاستوں کا سفر کرے گی اور 24 اپریل کو مدھیہ پردیش میں اس کا اختتام ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT