Friday , November 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سماجی و فلاحی خدمات کی کوشش

سماجی و فلاحی خدمات کی کوشش

ادونی ۔14اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) معراج ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے ادونی کے علاقہ کھاری بائولی میں واقع دفتر معراج میں مفت طبی کیمپ ، پھیپڑوں کا عمل،اور حجامہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔اس کیمپ میں ڈاکٹر عبدالحق یونانی میڈیکل کالج کرنول کے ڈاکٹر سرفراز نواز، ڈاکٹر دلاور،ڈاکٹر سعید حسنڈاکٹر صبا فردوس ،کرشنا مورتی اور کالج کے میڈوکوس شیخ شاہ ولی ، کریم اللہ ، ثمرین ، صباء سلطانہ، بشرا فاطمہ ،نے اپنی خدمات انجام دئے۔ کیمپ کاافتتاح ایم آئی ایم قائد دلاور باشاہ اور ٹی ڈی پی قائد حسین نے کیا۔ اس کیمپ میں مریضوں کو ڈاکٹروں نے جانچ کرتے ہوئے مفت ادویات بھی فراہم کی۔ دوسری جانب میکرو لیاب کے نمائندے کرشنا مورتی نے اسپائرو میٹر آلے کے ذریعے مریضوں کے پھیپھڑوں کے عمل کی جانچ کی۔اسی طرح ڈاکٹر سعید حسن نے 30 سے زائد مریضوں کو مفت میں حجامہ کے خدمات انجام دئے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سرفراز نواز نے بتایا کہ ادونی جیسے شہر میں مفت طبی کیمپ میں حصہ لیکر بے حد خوشی ہورہی ہے۔ کیونکہ شہر ادونی میں 56 فیصد سے زائد اقلیتی آبادی رہتی ہے۔جن میں کثیر تعداد غریب دیکھے جاتے ہیں۔ اس طبی کیمپ میں ہم نے بلا کسی مذہب کی تفریق کرتے ہوئے کل300 سے زائد مریضوں کی جانچ کی انھیں مفت میں ادویات فراہم کیں۔ڈاکٹر سعید نے بتایا کہ حجامہ حضور اکرم ﷺ کی سنت ہے اور جو بھی حجامہ کرواتا ہے اکثر تمام امراض سے محفوظ رہتا ہے۔ لہذا ہم نے معراج ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام 30 سے زائد مریضوں کو مفت حجامہ انجام دیا۔ میکرو لیاب کے نمائندے کرشنا مورتی نے بتایا کہ اس موسم میںاکثر دمہ کی شکایت رہتی ہے جس کا اثر سیدھے سیدھے پھیپھڑوں پرنظر آتا ہے۔ لہذا پھیپھڑوں کی عمل کی جانچ اسپیرو میٹر سے کی جاتی ہے۔اس جانچ کو اگر کسی خانگی ہاسپٹل میں کروایا جائے تو 1000 روپئے فیس لی جاتی ہے۔ لیکن ہم کمپنی کی جانب سے مفت میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اور اس کیمپ میں ہم نے 25 سے زائد مریضوں کی جانچ کی ہے۔بعد ازاں سوسائٹی کے معتمد محمد ذاکر نے بتایا کہ پچھلے ایک سال سے سوسائٹی کی جانب سے سماج کی فلاح و بہبود کیلئے فلاحی کام انجام دے رہے ہیں۔ لہذا آج ہم نے ایک عالیشان پیمانے پر مفت طبی کیمپ ،پھیپھڑوںکے عمل کی جانچ اور حجامہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ معتمد نے اس کیمپ کے انعقاد پرتمام اراکین کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اور اس کیمپ میں حصہ لینے والے تمام ڈاکٹر س کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کیمپ کے اختتام پر کیمپ میں حصہ لینے والے تمام ڈاکٹرس اور عملے کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر ایم آئی ایم قائد محمد اسمعیل، ایم آئی ایم دلاور حسین، ایم آئی ایم فیاض باشاہ،ٹی ڈی پی حسین ، کانگریس قائد یٰسین باشاہ ، گلفروش شفیع احمد، محمد علی، متولی بڑے آثار شریف سید محبوب پیرقادری، پبلیشر ماہنامہ بزم آئینہ سید قدرت اللہ قادری، صدر واراکین معراج سوسائٹی نائب صدر ٹی جے سراج الحق ،خازن محمد عارف عطاری ، حسین ثانی، محمد جہانگیر ، محمد جنید ، محبوب باشاہ ، سبقت اللہ ،سید سراج الدین قادری، انصر باشاہ، محمد زبیر ،عبدالرشید صاحب نظامی،وغیرہ شریک رہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT