Tuesday , December 11 2018

سماجی پسماندگی دور کرنے کیلئے تعلیمی ترقی کی ضرورت

ملت فنڈ سے امداد کی تقسیم کے موقع پر ایڈیٹر ’سیاست‘ کا خطاب

ملت فنڈ سے امداد کی تقسیم کے موقع پر ایڈیٹر ’سیاست‘ کا خطاب
حیدرآباد۔22ستمبر ( سیاست نیوز) ادارہ ’’سیاست‘‘ کی جانب سے ملت کے نونہالوں کی تعلیمی حالت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے چونکہ ملت کی تعلیمی ترقی ہی ملت کی معاشی اور سماجی پسماندگی کے خاتمہ سے ہی ممکن ہے ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر ’’سیاست‘‘ نے آج یہ بات کہی ۔ انہوں نے بتایا کہ ملت فنڈ کے ذریعہ معصوم طلبہ کے علاوہ پروفیشنل کالجس میں تعلیم حاصل کرنے والوں کو تعلیمی امداد کی فراہمی ان کے تعلیمی اخراجات میں تعاون کے علاوہ ان کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ آج ادارہ ’سیاست‘ کے ملت فنڈ کے ذریعہ 66طلبہ میں جملہ ایک لاکھ 46ہزار روپئے کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ جناب زاہد علی خان نے بتایا کہ ملت اسلامیہ کی موجودہ صورتحال کو تبدیل کرنے کیلئے ایک انقلاب کی ضرورت ہے ۔ ملک نے جس طرح سبز انقلاب ‘سفید انقلاب دیکھا ہے یقیناً اسی طرز پر مستقبل قریب میں تعلیمی انقلاب کے ذریعہ ایک تبدیلی رونما ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ملت کے نونہالوں کی تعلیمی حالت کو بہتر بناتے ہوئے انہیں ترک تعلیم سے روکنا ہوگا ۔ ایڈیٹر سیاست نے کہا کہ ملک بھر میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ملت اسلامیہ کی ترقی کیلئے تڑپتا ہوا دل رکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو ملت فنڈ کے توسط سے قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کررہی ہے ۔ جناب زاہد علی خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی تعلیمی امداد کے ساتھ ساتھ اس طرح کے اداروں کی جانب سے کی جانے والی حوصلہ افزائی ملت کی تعلیمی ترقی کی ضامن ثابت ہورہی ہے ۔ انہوں نے ملت فنڈ میں عطیات جمع کروانے والوں بالخصوص قارئین سیاست و معاونین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ سیاست تعلیمی میدان میں اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔

TOPPOPULARRECENT