Monday , June 18 2018
Home / سیاسیات / سماج میں انتشارپیدا کر رہی ہے بی جے پی:راہول

سماج میں انتشارپیدا کر رہی ہے بی جے پی:راہول

نئی دہلی، 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر راہول گاندھی نے آج الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سماج کو بانٹ کر ملک میں انتشارکا ماحول پیدا کر رہی ہے ۔کانگریس کے شعبہ کمیونکیشن نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ مسٹر گاندھی کے سنگاپور اور ملیشیا کے تین دن کے دورہ سے قبل آج سنگاپور کی کمپنیوں میں ملازم ہندوستانی نژاد اعلی افسران سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر شدید حملہ کیا اور کہا کہ وہ پولرائزیشن کی سیاست کر رہی ہے ۔ بی جے پی کی یہ کوشش خطرناک ہے اور اس سے ملک کے سامنے سنگین چیلنجز پیدا ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ سماج میں توازن بنانے کے لئے کام کرتی رہی ہے لیکن بی جے پی اس کے برعکس کام کر رہی ہے ۔ اسکو سماج میں امن اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کی فکر نہیں ہے ۔ کانگریس مانتی ہے کہ سماج کو بانٹنے کے لئے پولرائزیشن کی سیاست خطرناک ہے ۔ انہوں نے ملک کے دیہی علاقوں سے بڑے پیمانہ پر ہو رہی نقل مکانی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ملک کے سامنے بڑا چیلنج ہے ۔مسٹر گاندھی نے اپنے پروگراموں کی معلومات ٹویٹس کی اور کہا”اگلے تین دن کے دوران میں سنگاپور اور ملیشیا میں ہندوستانی برادری کے لوگوں، صنعت کاروں اور انڈین اوورسیز کانگریس کے نمائندوں سے ملوں گا۔ سنگاپور کے وزیر اعظم پی سین لنگ اور ملیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق سے ملنے کا بھی میرا پروگرام ہے ”۔

TOPPOPULARRECENT