Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سماج میں دلتوں اور اقلیتوں کو آگے لانے کی کوشش

سماج میں دلتوں اور اقلیتوں کو آگے لانے کی کوشش

بھینسہ میں دفتر ویلفیر پارٹی کی افتتاحی تقریب میں ضلع انچارج عابد احمد فاروقی اور دیگر کا خطاب بھینسہ /11 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویلفیر پارٹی آف انڈیا

بھینسہ میں دفتر ویلفیر پارٹی کی افتتاحی تقریب میں ضلع انچارج عابد احمد فاروقی اور دیگر کا خطاب

بھینسہ /11 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویلفیر پارٹی آف انڈیا
WPI کا بھینسہ میں قیام عمل میں آیا ۔ کل شام بعد نماز عشاء ملن مارکٹ کے روبرو WPI آفس کا افتتاح عابد احمد فاروقی ضلع عادل آباد و نظام آباد انچارج WPI نے کیا ۔ اس موقع پر صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا بھینسہ ٹاون سید آصف سنٹرنگ ، عبدالعزیز سابقہ کونسلر نائب صدر WPI ، عبدالرزاق جنرل سکریٹری ، ابو رحیم سابقہ کونسلر جوائنٹ سکریٹری ، خازن تراب علی WPI بھینسہ ترجمان عبدالجبار بنارسی سابقہ کو آپشن ممبر ، الطاف حسین عبدالنعیم ، حاجی ، اختر علی مدرس ، امین ، محمود خان ، منیر بنارسی ، الیاس بیگ و دیگر قائدین موجود تھے ۔ اس موقع پر عابد احمد فاروقی ضلع انچارج WPI کی بکثرت گلپوشی کی گئی ۔ بعد ازاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھینسہ شہر میں WPI قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس پارٹی کا مقصد کمزور و پچھڑے طبقات و اقلیتوں کو آگے لانا اور سماج میں ایک بہتر حکمرانی لانا ہے ۔ پچھلے انتخابات میں بھی کئی مقامات سے WPI نے الیکشن میں حصہ لیا ۔ اس بار بھینسہ میں بھی بلدی انتخابات میں ویلفیر پارٹی حصہ لے رہی ہے ۔ بعد ازاں بھینسہ ٹاون ترجمان WPI عبدالجبار بنارس WPI نے مسلمانوں کی نمائندگی کی ہے اور دوسرے پچھڑے طبقات جیسے دلت و قبایلوں کو بھی اقتدار میں لانے اور انہیں ایک نئی پہچان دلانے کا عہد کیا ہے اور تفصیلی منشور پر WPI کے قائد نے روشنی ڈالی ۔ عبدالجبار بنارس نے بھینسہ میں جو بلدیہ کی جانب سے چند دنوں پہلے اچانک انہدامی کارروائی کرتے ہوئے غریب تاجرین کو جو نقصان پہونچایا گیا ۔

اس کی سخت مذمت کی اور WPI میونسپلٹی پر قابض ہونے کے بعد روزگاروں کو متبادل روزگار فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی کیلئے ویلفیر پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں ۔ اس پروگرام کو مرزا الیاس بیگ ، محمد منیر بنارس کے علاوہ دیگر قائدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ WPI پارٹی کو مضبوط بنائیں اور بلدیہ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ وارڈس پر ان کے امیدواروں کو منتخب کروائیں ۔ بعد ازاں بھینسہ WPI شاخ کے باڈی ممبرس و صدور نائب صدر کا اعلان کیا گیا جس میں سید آصف سنٹرنگ ( صدر ) WPI بھینسہ نائب صدر عبدالعزیز سابقہ کونسلر ، عبدرزاق ( جنرل سکریٹری ) ابو رحیم سابقہ کونسلر ( جوائنٹ سکریٹری ) کے علاوہ ممبرس حاجی ، الطاف حسین ، عبدالجاوید ، عبدالنعیم و دیگر اراکین کے نام شامل ہیں ۔ بعد ازاں سید آصف صدر WPI بھینسہ نے عوام سے اپیل کی کہ 23 حلقوں میں زیادہ سے زیادہ حلقوں پر ان کے امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں ۔ انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کریں اور انہوں نے بھینسہ میں جو WPI کے قیام پر جن افراد کو منتخب کیا گیا اس پر صدر ریاستی WPI ملک معتصم خان و انچارج ضلع عادل آباد عابد احمد فاروقی و دیگر اعلی قائدین کا اظہار تشکر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT