Friday , October 19 2018
Home / شہر کی خبریں / سماج وادی پارٹی تلنگانہ یونٹ کی تشکیل

سماج وادی پارٹی تلنگانہ یونٹ کی تشکیل

نئی عاملہ کا اعلان ، صدر پروفیسر سیمھادری کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔31جنوری(سیاست نیوز) سماج وادی پارٹی تلنگانہ یونٹ کی ریاستی کمیٹی کی تشکیل دی گئی ۔ آج یہاں نیو پریس کلب سوماجی گوڑ ہ میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران سماج وادی پارٹی کے نئے صدر پروفیسر ایس سیمھادری نے کہاکہ پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت او رایما پر پارٹی کی نئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ سماج وادی پارٹی پوری ریاست میں زورشور سے کام کرے گی ۔ہمارا مقصد ریاست میںپسماندگی کے شکار طبقات کو انصاف دلانا ہوگا ۔ پروفیسر سیمھادری نے کہاکہ پچھلے چار سالوں میں تلنگانہ کی عوام کو دھوکہ دینے کے علاوہ کچھ نہیںکیاگیا ۔ عوامی مسائل کو لے کر پارٹی کے قائدین اور کارکن احتجاج کریں گے اور ضرورت پڑنے پر عہدیداروں کے گھیرائو سے بھی گریز نہیںکیاجائے گا۔پروفیسر سیمھادری نے نئی عاملہ کے ناموں کا اعلان کیا اور بتایا کہ نائب صدر ڈاکٹر کے کرشنا ‘ جنرل سکریٹریزایم اے رشید‘ اے بابو گوڑ‘ بی ایس چندرشیکھر یادو‘ ایس رویندر کو مقرر کیاگیا ہے جبکہ خازن ایم کرشنا ہوں گے ۔ انہو ںنے مزیدکہاکہ اسٹیٹ سکریٹریز میں شکیل احمد ‘ ایم سرینواس ‘ بی سروپا رانی ‘ایم ایس خان کو مقرر کیاگیا ہے اورراشد صدیقی ‘ بی سنیتا‘ سرینواس لو‘ پی وجئے کمار‘کے مہیش‘ ششی ریکھا مدیراج اور دیگر کو اسٹیٹ ایگزیکٹیو اراکین کے طور پر مقرر کیاگیا ہے۔پروفیسر سیمھادری نے اس موقع پر تمام نو منتخبہ اراکین کو حلف دلاتے ہوئے اس بات کی تاکید کی کہ وہ عوامی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں۔

TOPPOPULARRECENT