Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / سماج وادی پارٹی جنرل سکریٹری انورادھا چودھری مستعفی

سماج وادی پارٹی جنرل سکریٹری انورادھا چودھری مستعفی

لکھنؤ۔/23مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایس پی جنرل سکریٹری انورادھا چودھری جنہیں کچھ روز قبل اکھیلیش یادو نے ریاستی وزیر کے عہدہ سے برطرف کردیا تھا، نے آج سماج وادی پارٹی سے یہ کہہ کر قطع تعلق کرلیا کہ حکومت نے مظفر نگر فسادات کو روکنے بروقت اقدامات نہیںکئے جس کا نتیجہ انتخابی شکست کی صورت میں سامنے آیا۔ ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو کو اپنا استعفی پیش کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کی قومی جنرل سکریٹری کے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے۔ پارٹی مظفر نگر فسادات کو روکنے میں ناکام رہی اور انتخابات میں بھی ناقص کارکردگی دکھائی۔ اس کے علاوہ عام آدمی کو درپیش مسائل سے بھی پارٹی نے چشم پوشی کی جس کے بعد پارٹی میں رہنا ان کیلئے محال ہوگیا تھا۔ یاد رہے کہ انورادھا چودھری ان 36 قائدین میں شامل تھیں جنہیں ریاستی وزیر کا درجہ حاصل تھا اور جنہیں 20مئی کو وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے برطرف کردیا تھا۔ انورادھا چودھری نے اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے متنازعہ قائد اعظم خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پارٹی نے انھیں ( خان ) بہت زیادہ اختیارات دے رکھے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر ادعا کیا کہ مظفر نگر فرقہ

Top Stories

TOPPOPULARRECENT