Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / سماج وادی پارٹی سے قومی ایکتا دل کے اتحاد کا امکان

سماج وادی پارٹی سے قومی ایکتا دل کے اتحاد کا امکان

لکھنو/ بلیا ۔19جون ( سیاست ڈاٹ کام) قومی ایکتا دل ممکن ہے کہ سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد قائم کرے یا اس میں ضم ہوجائے ۔ آئندہ سال مقرریو پی کے اسمبلی انتخابات سے پہلے قومی ایکتا دل کے سماج وادی پارٹی میں انضمام یا اس کے ساتھ اتحاد تشکیل دینے کے امکانات ہیں ۔ صدر قومی ایکتا دل افضل انصاری نے کہا کہ کونسل اور راجیہ سبھا کے انتخابات میں سینئر سماج وادی پارٹی قائد اورکابینی وزیر بلرام یادو نے ان سے ملاقات کی تھی اور پارٹی کی جانب سے ان کی تائید کا پیشکش کیا تھا ۔ قومی ایکتا دل نے اسی وقت اتحاد کا ذہن بنالیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT