Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / سماج وادی پارٹی میں کوئی پھوٹ نہیں

سماج وادی پارٹی میں کوئی پھوٹ نہیں

فی الحال نئی پارٹی کا قیام خارج از امکان ، ملائم سنگھ کا بیان
لکھنو ۔ 25 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو نے آج کسی نئی پارٹی کی تشکیل کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ فی الحال ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے، اسطرح انھوں نے ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیا کہ پارٹی میں برتری کی جنگ جاری رہے گی ۔ سماج وادی پارٹی کے سرپرست نے نرم و گرم لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا آشیرواد اپنے فرزند اکھلیش یادو کو ہمیشہ حاصل رہے گا ، چاہے وہ ان کے فیصلوں سے متفق ہوں یا نہ ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ وہ فی الحال کوئی نئی پارٹی قائم نہیں کررہے ہیں ۔ وہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں سوالات کی بوچھار کا جواب دے رہے تھے ۔ اخباری نمائندوں نے 25 سال قبل قائم شدہ سماج وادی پارٹی میں پھوٹ کے بارے میں اُن سے کئی سوالات کئے تھے ۔

 

TOPPOPULARRECENT