Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / سماج وادی پارٹی نے انتخابی دعوؤں کو پورا نہیں کیا : احمد بخاری

سماج وادی پارٹی نے انتخابی دعوؤں کو پورا نہیں کیا : احمد بخاری

لکھنو ۔ 20 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام) : جامع مسجد دہلی کے امام سید احمد بخاری نے آج اترپردیش کی حکمران پارٹی سماج وادی پارٹی پر تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ اس نے مسلمانوں کے حق میں جو انتخابی وعدے کئے تھے انہیں پورا نہیں کیا ہے ۔ اکھلیش یادو حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے احمد بخاری نے کہا کہ یہ حکومت مسلمانوں کو سیکوریٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے ۔ اب مسلمان بھی اس پارٹی کی تائید کرنے پر نظر ثانی کریں گے اس لیے سماج وادی پارٹی کو انتخابی وعدے پورے کرنے چاہئے ۔۔

جے این یو تنازعہ ‘ پولیس تین نوجوانوں کی تلاش میں مصروف
نئی دہلی 20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس نے تین نوجوانوں کی تلاش کے احکام جاری کردئے ہیں۔ یہ تلاش جے این یو میں پیش آئے واقعہ سے متعلق ہے جس کے تعلق سے ادعا کیا گیا ہے کہ یہاں مخالف ہند نعرے لگائے گئے تھے ۔ پولیس نے اس مسئلہ سے فارن ریجنل رجسٹریشن آفس کو بھی مطلع کردیا ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ ائرپورٹ حکام کو بھی الرٹ کردیا جائے تاکہ یہ تین مشتبہ افراد ملک سے باہر نہ جانے پائیں۔

TOPPOPULARRECENT