Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / سماج وادی پارٹی کا گجرات کی پانچ نشستوں پر مقابلہ

سماج وادی پارٹی کا گجرات کی پانچ نشستوں پر مقابلہ

لکھنؤ23اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام )اترپردیش میں اہم اپوزیشن پارٹی سماجوادی پارٹی (ایس پی) نے گجرات اسمبلی انتخابات میں پانچ سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی دیگرسیٹوں پر کانگریس امیدوار کی حمایت کرے گی۔ایس پی صدر اور ریاست کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ہم گجرات میں ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں کانگریس کوکمزور نہیں کرنا چاہتے ہیں، اس لئے جہاں ایس پی کا ووٹ بینک زیادہ ہے وہاں کی پانچ سیٹوں پر انتخاب لڑیں گے ۔انہوں نے کہاکہ میں جلد ہی ایس پی امیدواروں کی حمایت میں گجرات میں جاؤں گا۔ وہاں پرعوامی اجلاس سے خطاب بھی کروگا۔اگر کانگریس کہے گی تو ان کے امیدواروں کی حمایت کے لیے بھی عوامی جلسوں سے خطاب کروں گا۔ایس پی صدر نے کہا کہ سال 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں نوجوان طبقہ بی جے پی کی مخالفت میں ووٹ ڈالے گا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران بی جے پی گجرات ماڈل کی تعریفوں کے پل باندھتی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ احمد آباد ریلوے میٹرو کو پورا ہونے میں دس سال لگ گئے ، جبکہ لکھنؤ میٹرو کاکام صرف دو سال میں مکمل ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ اب لوگوں کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ایس پی کے یوپی ماڈل یا گجرات ماڈل کو پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں ریاست میں ترقیاتی کام کئے ہیں اور کوئی بھی اس سے انکار نہیں کر سکتا۔ اتر پردیش بی جے پی کی جانب سے ایس پی حکومت کے دوران ہوئی بدعنوانی کے معاملات پر جانچ کے سلسلے میں پوچھے جانے پر ایس پی صدر نے کہا کہ تمام لوگ جانتے ہے کہ بی جے پی کتنی ایماندار پارٹی ہے اور اپوزیشن پارٹی کتنی بدعنوان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT