Thursday , October 18 2018
Home / سیاسیات / سماج وادی پارٹی کے نریش اگروال بی جے پی میں شامل

سماج وادی پارٹی کے نریش اگروال بی جے پی میں شامل

نئی دہلی ۔ 12مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ نریش اگروال نے سماج وادی پارٹی سے دستبرداری اور بی جے پی میں شمولیت کے ساتھ ساتھ اداکار سے سیاستداں بننے والی جیہ بچن کے خلاف تبصرے کی وجہ سے ایک ہنگامہ کھڑا کردیا۔ اُن کے فلموں میں ناچنے والی کے تبصرے کو بی جے پی قائد سشما سوراج نے ناقابل قبول قرار دیا۔ نریش اگروال راجیہ سبھا کے لئے نامزدگی کے مقابلے میں جیہ بچن سے شکست کھاچکے ہیں۔ اس کے بعد اُنھوں نے سماج وادی پارٹی سے سبکدوش ہوکر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اُن کا الزام ہے کہ سماج وادی پارٹی نے اُنھیں راجیہ سبھا کے لئے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا تھا اور ایک ایسی شخصیت کو ٹکٹ دیا تھا جو فلموں کیلئے ناچا کرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT