Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / سماج کو توڑنے والی طاقتوں کے خلاف جدوجہد پر زور‘ سونیا

سماج کو توڑنے والی طاقتوں کے خلاف جدوجہد پر زور‘ سونیا

نئی دہلی 15 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام )کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے آج ہر ہندوستانی پر زور دیا کہ وہ متحد ہوجائیں اور علیحدگی پسندی ‘ دہشت گردی اور ان تمام طاقتوں کے خلاف جدوجہد کریں جو سماج میں نفرت پھیلاتے ہوئے اس میں دراڑ پیدا کر رہے ہیں۔ اپنے یوم آزادی پیام میں سونیا گاندھی نے برادران وطن کو مبارکباد پیش کی اور ان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اپنے پیام میں کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام ہندوستانی ایک آواز میں دہشت گردی ‘ علیحدگی پسندی اور ان تمام طاقتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں جو سماج میں نفرت پھیلاتے ہوئے اسے تقسیم کردیتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہندوستانیت کے بنیادی اصولوں کو مستحکم کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ یہ قوم ہمیشہ ترقی کرتی رہے اور آگے بڑھتی رہے اور ہم سب آزاد ہندوستانی ہونے میں فخر محسوس کریں۔ سونیا گاندھی نے کل ہند کانگریس پارٹی کے ہیڈ کوارٹرس اکبر روڈ پر قومی ترنگا لہرایا ۔ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی اور دوسرے قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT