Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سماج کو سود کی لعنت سے پاک بنانے کی کوشش

سماج کو سود کی لعنت سے پاک بنانے کی کوشش

کاغذنگر میں سیوا سوسائٹی کا عنقریب آغاز‘عبدالجبارصدیقی کا خطاب
کاغذنگر ۔ 2فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر مستقر کے عامرہ مسجد کے قریب ایس آئی او آفس میں سیوا سوسائٹی سے متعلق اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن جنرل سکریٹری جناب عبدالجبار صدیقی ‘ جناب تنویر احمد عادل آباد ‘ جناب محمد اعظم نے شرکت کی ۔ جلسہ کی کارروائی ناظم ضلع کمرم بھیم آصف آباد مسعود علی خان نے چلائی ۔ رکن جماعت اسلامی ہند محمد منصور احمد ‘ وظیفہ یاب میونسپل کمشنر محمد مقبول حسین ‘ امیر مقامی جماعت اسلامی ہند محمد بشیر الدین کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ہیومن ویلفیر سوسائٹی جنرل سکریٹری عبدالجبار صدیقی نے کہا کہ سود لینا اور دینا عام ہوتا جارہا ہے ‘ اس لئے سود کے کاروبار سے عوام کو چھٹکارہ دلوانے کیلئے عنقریب کاغذ نگر میں سیوا بینک کا آغاز عمل میں لایا جارہا ہے تاکہ سود کی لعنت سے عوام محفوظ رہ سکیں۔ اس لئے تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں بھی بنا سودی سیوا بینک چلایا جارہا ہے تاکہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دوسرے طبقہ کے لوگوں کو سود کی لعنت سے چھٹکارا دلوایا جاسکے ۔ اس لئے عنقریب کاغذ نگر میں میچول ایڈڈ کوآپریٹیو اینڈ کریڈٹ سوسائٹی لمٹیڈ کا برانچ کاغذنگر میں سیوا بینک کے نام سے آغاز ہونے جارہا ہے تاکہ مقامی لوگوں کو سہولت ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود بینک دولتمندوں اور اہل رسوخ کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں اور ریاست میں مائیکرو فینانس اداروں کی بے اعتدالیوں کی وجہ سے پریشان حال ممبرس خودکشی کرنے پر مجبور ہیں ‘ اس لئے سماج کو غربت سے پاک کریں ۔ اس موقع پر محمد بشیر الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند اور ناظم مسعود علی خان نے بھی تفصیلی طور پر سیوا بینک پر روشنی ڈالی گئی۔

TOPPOPULARRECENT