Friday , February 23 2018
Home / ہندوستان / سماج کی ترقی تعلیم سے ہی ممکن :جشودا بین

سماج کی ترقی تعلیم سے ہی ممکن :جشودا بین

بھنڈ24نومبر(سیاست ڈاٹ کام )مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع کے مہ گاؤں میں وزیراعظم نریندر مودی کی اہلیہ جشودا بین نے کہاکہ بیٹے اور بیٹیوں کو ضرور پڑھائیں،تعلیم سے ہی سماج ترقی کرے گا۔جشودا بین ضلع کے مہ گاؤں کی زرعی منڈی میں کل راٹھور سماج کی اجتماعی شادی کے انعقاد میں آشرواددینے پہنچیں۔ان کے بھائی اشوک مودی بھی ساتھ میں تھے ۔یہاں جشودا بین نے کہا کہ لوگ بیٹے ۔ بیٹیوں کو ضرور پڑھائیں۔تعلیم سے ہی سماج ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سماج کو اقتصادی بوجھ سے بچنے کے لئے اجتماعی شادی کا انعقاد کرکے اپنے بچوں کی شادی کرنی چاہئے۔ جب وزیر اعظم نریندر مودی کا ذکر کیاگیا تو جشودا بین نے کہا کہ مسٹر مودی ترقی کریں اور ملک کے صدر جمہوریہ بنیں۔انہوں نے اجتماعی شادی میں آئے جوڑوں کو بھی ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کی دعا دی۔اس اجتماعی شادی کے انعقاد میں 28جوڑے رشتہ ازدواج میں بندھے ۔

TOPPOPULARRECENT