Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سمادھیوں کی اراضی پر قبضہ جات پر آر ڈی او سے شکایت

سمادھیوں کی اراضی پر قبضہ جات پر آر ڈی او سے شکایت

یلاریڈی ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی شیوار علاقہ میں سمادھیوں کی اراضی پر قبضہ جات ہونے پر ایرہ منوکچا کالونی عوام نے یلاریڈی آر ڈی او مسٹر دیویندر ریڈی کو میمورنڈم پیش کیا۔ ہاؤزنگ بورڈ کالونی شیوراو کے سروے نمبر 16 تا 17 تک ناجائز طور پر سمادھیوں کو ہٹاتے ہوئے قبضے ہورہے ہیں جس کو برخواست کرنے کی آر ڈی او سے عوام نے اپیل کی اور سمادھیوں کی اراضی کے تحفظ کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر سابق زیڈی پی ٹی سی شیخ غیاث الدین، منڈل پریشد صدر گنگادھر زیڈ پی ٹی سی سامیل، منڈل پریشد رکن محمد سخاوت علی اور دوسرے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT