Tuesday , December 11 2018

سمترا مہاجن کو تلگودیشم کی مبارکباد

حیدرآباد /6 جون ( پی ٹی آئی ) تلگودیشم پارٹی نے بی جے پی کی سینئیر ترین رکن پارلیمنٹ سمترا مہاجن کو لوک سبھا کا اسپیکر منتخب کئے جانے پر مبارکباد دی ہے ۔ تلگودیشم پارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ مزاج میں سادگی اور عجز و انکساری کیلئے معروف سمترا تائی مہاجن ملک کے انتہائی دیانتدار ترین سیاستدانوں میں شمار کی جاتی ہیں‘‘ ۔ بیان می

حیدرآباد /6 جون ( پی ٹی آئی ) تلگودیشم پارٹی نے بی جے پی کی سینئیر ترین رکن پارلیمنٹ سمترا مہاجن کو لوک سبھا کا اسپیکر منتخب کئے جانے پر مبارکباد دی ہے ۔ تلگودیشم پارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ مزاج میں سادگی اور عجز و انکساری کیلئے معروف سمترا تائی مہاجن ملک کے انتہائی دیانتدار ترین سیاستدانوں میں شمار کی جاتی ہیں‘‘ ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ ایک ایسی خاتون کی قیادت میں جس کو انتخابات میں کبھی شکست نہیں ہوئی اور ایک صاف ستھرے ریکارڈ کے حامل ہیں ، ایوان اس سمت میں کام کرے گا جس سے عوام کے امنگوں کی تکمیل ہوگی ‘‘ واضح رہے کہ سمترا تائی مہاجن 1989 میں اندور سے پہلی مرتبہ لوک سبھا کیلئے منتخب ہوئی تھیں جس کے بعد سے تمام انتخابات میں مسلسل کامیاب ہوتی رہی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT