Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / سمرتی ایرانی اور کانگریس قائد میں ٹوئیٹر پر بدنما جنگ

سمرتی ایرانی اور کانگریس قائد میں ٹوئیٹر پر بدنما جنگ

نئی دہلی ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی اور کانگریس قائد پرینکا چترویدی کے درمیان ٹوئیٹر پر زبان تکرار شروع ہوگئی جو انتہائی بدنما ہے۔ بی جے پی قائد نے راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آسام کی انتخامی ناکامی کے وہی ذمہ دار ہیں۔ چترویدی نے ایک اور شخص کے تبادلہ خیال کے دوران مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سمرتی ایرانی کی زندگی کو مفروضہ خطرہ کی وجہ سے ان کے حفاظتی انتظامات زیڈ زمرہ کے کردیئے گئے ہیںجبکہ وہ خود عصمت ریزی اور جان سے ماردینے کی دھمکیوں کا سامنا کررہی ہیں جن کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزارت داخلہ کے داخلی معاملات سے واقف نہیں ہیں اور وہ صرف اخباری اطلاعات پر انحصار کرتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT