Friday , June 22 2018
Home / سیاسیات / سمرتی ایرانی پر ریمارک ،راجیہ سبھا میں شرد یادو کا اظہار افسوس

سمرتی ایرانی پر ریمارک ،راجیہ سبھا میں شرد یادو کا اظہار افسوس

نئی دہلی ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کے خلاف متنازعہ تبصرہ کے چند دن بعد جنتا دل متحدہ لیڈر شرد یادو نے آج افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وہ ان کا احترام کرتے ہیں۔ قائد ایوان ارو جیٹلی نے بتایا کہ دو دن قبل ایوان میں مباحث کے دوران شرد یادو کے ریمارکس پر میڈیا نے غیر مناسب تاثر پیش کیا ہے جس کے

نئی دہلی ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کے خلاف متنازعہ تبصرہ کے چند دن بعد جنتا دل متحدہ لیڈر شرد یادو نے آج افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وہ ان کا احترام کرتے ہیں۔ قائد ایوان ارو جیٹلی نے بتایا کہ دو دن قبل ایوان میں مباحث کے دوران شرد یادو کے ریمارکس پر میڈیا نے غیر مناسب تاثر پیش کیا ہے جس کے بعد شرد یادو نے کہا کہ مجھے اس تنازعہ کا افسوس ہے اور میں سمرتی ایران کا احترام کرتا ہوں۔ مسٹر ارون جیٹلی نے جنتا دل متحدہ لیڈر سے اپیل کی کہ اپنے ریمارکس پر وضاحت کرتے ہوئے تنازعہ کا خاتمہ کردیں جبکہ یادو نے مرکزی وزیر سے مخاطب ہوکر کہا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ تم کس قسم کی شخصیت ہو جس پر ملک بھر میں ایک غلط تاثر پیدا ہوگیا ہے ۔ اظہار تاسف کے بعد انہوں نے بتایا کہ ایرانی کی مدافعت کرنے والے پہلے شخص تھے جب ان کی ڈگری پر تنازعہ اٹھ کھڑا ہوگیا تھا اور اس وقت میں نے یہ استدلال پیش کیا کہ میں خود پو لیٹیکل سائنس کا انجنیئر ہوں لیکن کبھی اس کی تعلیم حاصل نہیں کی۔ گزشتہ ہفتہ راجیہ سبھا میں شرد یادو نے جنوبی ہند کی خواتین کی رنگت پر تبصرہ کیا تھا جس پر ْزبردست تنازعہ پیدا ہوگیا تھا اور ایوان میں جب سمرتی ایرانی اور ڈی ایم کے رکن کنی موزھی نے یہ مسئلہ اٹھایا تھا لیکن شرد یادو نے معذرت خواہی سے انکار کردیا اور شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا تھا کہ آپ کون ہیں ؟

TOPPOPULARRECENT