Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / سمرتی ایرانی کیخلاف سیتارام یچوری کی تحریک مراعات

سمرتی ایرانی کیخلاف سیتارام یچوری کی تحریک مراعات

حیدرآباد  3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سی پی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کے خلاف تحریک مراعات پیش کردی ہے اور یہ الزام عائد کیا ہے کہ مرکزی وزیر نے درگا دیوی کے معاملہ میں ان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔ صدرنشین راجیہ سبھا کو موسومہ ایک مکتوب میں سیتارام یچوری نے کرسی صدرات سے تحفظ فراہم کرنے کی گذارش کی ہے اور کہا ہے کہ ایوان میں 26 فروری کے دن ان کے خلاف عائد کردہ الزامات کی بنیاد پر انھیں دھمکی آمیز ٹیلیفون کالس اور پیامات وصول ہورہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT