سمرتی ایرانی کی کارکردگی غیراطمینان بخش : یو جی سی رکن برہم

نئی دہلی۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یونیورسٹی گرانٹس کمیشن ( یو جی سی) رکن ایم ایم انصاری نے آج وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی پر شدید تنقید کرتے ہوئے سنٹرل اسکولس میں تعلیمی سال کے دوران اچانک جرمن زبان کی تدریس روک دینے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ سمرتی ایرانی کی اب تک کی کارکردگی غیراطمینان بخش رہی ہے ۔ انہیں امکانی کارروائی کی کوئی پرواہ نہیں، لیکن یہ حقیقت ہے کہ وزارت فروغ انسانی وسائل کی کارکردگی کے بارے میں سب کو تشویش ہے۔ کوئی بھی برسرعام اظہار خیال سے گریز کررہا ہے۔ سمرتی ایرانی کے دفتر نے اس بارے میں تبصرہ سے انکار کیا ہے۔ ایم ایم انصاری نے کہا کہ سمرتی ایرانی اب تک ایک ایسی اسکیم بھی متعارف نہیں کرپائیں جن سے تعلیمی شعبہ کو استحکام ملے۔ ان کی کارکردگی بالکلیہ غیراطمینان بخش ہے۔

TOPPOPULARRECENT