سمرتی ایرانی کے خلاف شکایت درخواست گزار کو ایک ہزار روپئے ادا کرنے دہلی عدالت کا حکم

نئی دہلی ۔14مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی عدالت نے درخواست گزار کو ایک ہزار روپئے ادا کرنے کا حکم دیا جس نے مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کے روبرو داخل کردہ حلفنامہ میں تعلیمی قابلیت کے تعلق سے غلط اطلاع فراہم کی ہے ۔ عدالت نے یہ رقم ادا کرنے کا حکم اس وقت دیا جب درخواست گ

نئی دہلی ۔14مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی عدالت نے درخواست گزار کو ایک ہزار روپئے ادا کرنے کا حکم دیا جس نے مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کے روبرو داخل کردہ حلفنامہ میں تعلیمی قابلیت کے تعلق سے غلط اطلاع فراہم کی ہے ۔ عدالت نے یہ رقم ادا کرنے کا حکم اس وقت دیا جب درخواست گزار احمد خان فری لانس جرنلسٹ اور ان کے کلیدی وکیل بحث کیلئے موجود نہیں تھے ۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ آکاش جین نے احمد خان کی صرف آج شخصی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو قبول کیا ۔ جب یہ معاملہ سماعت کیلئے پیش ہوا ‘ درخواست گزار کی جانب سے ایک وکیل نے پیش ہوتے ہوئے احمد خان کو شخصی حاضری سے استثنیٰ دینے کی خواہش کی کیونکہ وہ ضروری کام کی وجہ سے دہلی کے باہر ہیں ۔ انہوں نے سماعت ملتوی کرنے کی بھی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ اصل وکیل بھی دستیاب نہیں ہیں۔ مجسٹریٹ نے کہا کہ استثنیٰ اور التواء کی درخواست قبول کی جاتی ہے اور یہ صرف آج ایک دن کیلئے ہے اور انہیں 1000روپئے دہلی لیگل سرویس اتھاریٹی کے پاس جمع کرانا ہوگا ۔ مجسٹریٹ نے معاملہ کی آئندہ سماعت یکم جون کو مقرر کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT