Wednesday , September 19 2018
Home / Top Stories / سمرتی ایرانی کے خلاف شکایت پر عدالت کا آج فیصلہ

سمرتی ایرانی کے خلاف شکایت پر عدالت کا آج فیصلہ

نئی دہلی۔/23جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کے خلاف دائر کردہ شکایت پر دہلی عدالت امکان ہے کہ کل اپنا فیصلہ سنائے گی۔ الیکشن کمیشن کے روبرو دائر کردہ حلفنامہ میں سمرتی ایرانی نے تعلیمی قابلیت کے بارے میں مبینہ طور پر جھوٹی اطلاع فراہم کی تھی۔ فری لانس رائٹر احمد خاں کی دائر کردہ شکایت پر میٹرو پولیٹ

نئی دہلی۔/23جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کے خلاف دائر کردہ شکایت پر دہلی عدالت امکان ہے کہ کل اپنا فیصلہ سنائے گی۔ الیکشن کمیشن کے روبرو دائر کردہ حلفنامہ میں سمرتی ایرانی نے تعلیمی قابلیت کے بارے میں مبینہ طور پر جھوٹی اطلاع فراہم کی تھی۔ فری لانس رائٹر احمد خاں کی دائر کردہ شکایت پر میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ آکاش جین نے سماعت کیلئے قبول کرنے یا نہ کرنے اور دائرہ اختیار کے بارے میں بحث کی سماعت پوری کرلی اور یکم جون کو اپنا فیصلہ محفوظ کردیا تھا۔ شکایت میں بتایا گیا ہے کہ سمرتی ایرانی نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا انتخابات کیلئے دائر کردہ پرچہ نامزدگی کے موقع پر تعلیمی قابلیت کے بارے میں الگ الگ تفصیلات پیش کی ہیں۔ سینئر ایڈوکیٹ کے کے منان نے احمد خاں کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اپریل 2004لوک سبھا انتخابات کیلئے سمرتی ایرانی نے حلف نامہ میں لکھا کہ انہوں نے دہلی یونیورسٹی ( اسکول آف کرسپانڈنس ) سے 1996ء میں بی اے کیا ہے جبکہ 11جولائی 2011 کو گجرات ، راجیہ سبھا انتخابات کا مقابلہ کرتے وقت انہوں نے حلفنامہ میں لکھا تھا کہ ان کی تعلیمی قابلیت بی کام پارٹ Iہے جو انہوں نے اسکول آف کرسپانڈنس، دہلی یونیورسٹی سے کی۔ شکایت کنندہ نے بتایا کہ 16اپریل 2014لوک سبھا انتخابات کے حلف نامہ میں سمرتی ایرانی نے کہا کہ انہوں نے اسکول آف اوپن لرننگ دہلی یونیورسٹی سے بیچلر آف کامرس پارٹ IIمکمل کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT