Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / سمرتی ایرانی کے دفتر میں فوٹوگرافر کی لفظی تکرار

سمرتی ایرانی کے دفتر میں فوٹوگرافر کی لفظی تکرار

نئی دہلی۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کے دفتر میں آج اُس وقت ہلکی بحث و تکرار ہوگئی جب ایک نیوز فوٹو گرافر کو ان کے چیمبر کے باہر آویزاں پیام کی تصویر کشی سے روک دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فوٹوگرافر کی سکیورٹی اسٹاف اور پھر ایک مرحلے پر وزیر کے ساتھ لفظی تکرار ہوگئی۔ سمرتی کے دفتر کے باہر یہ پیام آویزا

نئی دہلی۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کے دفتر میں آج اُس وقت ہلکی بحث و تکرار ہوگئی جب ایک نیوز فوٹو گرافر کو ان کے چیمبر کے باہر آویزاں پیام کی تصویر کشی سے روک دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فوٹوگرافر کی سکیورٹی اسٹاف اور پھر ایک مرحلے پر وزیر کے ساتھ لفظی تکرار ہوگئی۔ سمرتی کے دفتر کے باہر یہ پیام آویزاں کیا گیا کہ ملاقات کیلئے آنے والے اپنا موبائیل فون کاؤنٹر پر رکھا دیں اور واپس جاتے وقت حاصل کرلیں۔

کشمیری طالب علم کو زدوکوب
غازی آباد 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک کشمیری طالب علم کو جو اُترپردیش کے غازی آباد میں واقع نامور خانگی ادارہ میں زیرتعلیم تھا، سینئر طلباء کے گروپ نے اُس کو زدوکوب کیا۔ جب وہ تکلیف سے چلاّیا تو ہاسٹل کے غسل خانے میں اُسے برقی شاک دیئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT