Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / سمندری طوفان سے لاپتہ طیارہ کی تلاش میں رکاوٹ

سمندری طوفان سے لاپتہ طیارہ کی تلاش میں رکاوٹ

22 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )ملائیشیا کے لاپتہ جیٹ طیارہ کی تلاش آج معطل کردینے پڑی کیونکہ جنوبی بحر ہند میں استوائی سمندری طوفان آیا ہوا ہے جس کی وجہ سے روبوٹ تعینات کئے ہوئے چھوٹی آبدوز کشتی کی تلاش کارروائی کو معطل کردینا پڑا ۔ فضائی تلاش کی مہم بھی ناساز گار موسم کی وجہ سے معطل کردی گئی ۔ امریکی بحریہ کی آبدوز کشتی بلیوفن21 تلاشی کارروائی کے 9 دور مکمل کرچکی ہیں اور ایسے مقامات کا تعین کیا جاچکا ہے جہاں لاپتہ طیارہ کا ملبہ دستیاب ہونے کے امکانات ہیں۔ زیر آب تلاش کے علاقہ کا رقبہ 10 کیلو میٹر نصف قطر کے دائرہ پر مشتمل ہے ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اہم فلائیٹ ریکارڈر اسی علاقہ میں سمندر کی تہہ سے دستیاب ہونے کا امکان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT