Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / سمندری طوفان ’’نیلوفر‘‘ :محکمہ مواصلات کی خدمات کے اقدامات کا اعلان

سمندری طوفان ’’نیلوفر‘‘ :محکمہ مواصلات کی خدمات کے اقدامات کا اعلان

نئی دہلی۔ 28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے گجرات میں تمام ٹیلیکام آپریٹرس سے خواہش کی ہے کہ بین سرکل رومنگ انتظامات کے ذریعہ 15 دن کیلئے انفراسٹرکچر کے مشترکہ انتطامات کئے جائیں اور انہیں مشورہ دیا ہے کہ مواصلات کی سہولتیں ریاست سے سمندری طوفان ’’نیلوفر‘‘ ٹکرانے کی صورت میں بحال رکھنے کا انتظام کیا جائے۔سمندری طوفان نیلوفر امکا

نئی دہلی۔ 28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے گجرات میں تمام ٹیلیکام آپریٹرس سے خواہش کی ہے کہ بین سرکل رومنگ انتظامات کے ذریعہ 15 دن کیلئے انفراسٹرکچر کے مشترکہ انتطامات کئے جائیں اور انہیں مشورہ دیا ہے کہ مواصلات کی سہولتیں ریاست سے سمندری طوفان ’’نیلوفر‘‘ ٹکرانے کی صورت میں بحال رکھنے کا انتظام کیا جائے۔سمندری طوفان نیلوفر امکان ہے کہ 31 اکتوبر کی صبح گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ محکمہ مواصلات نے کہا کہ موجودہ دستیاب معلومات کے بموجب اضلاع کچھ، جام نگر، جوناگڑھ اور پوربندر طوفان سے متاثر ہونے کا امکان ہے ۔ کل ایک مراسلہ جاری کرتے ہوئے محکمہ مواصلات نے کہا کہ تمام ٹیلیکام آپریٹرس کو ہدایت دی جاتی ہے کہ مواصلاتی سہولتوں کے ان علاقوں میں برقرار رکھنے اور ان کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT