Friday , April 27 2018
Home / دنیا / سمندر سے 20تارکین وطن کی نعشیں برآمد

سمندر سے 20تارکین وطن کی نعشیں برآمد

میڈرڈ ( اسپین) ۔4فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مراقش کی بچاؤ خدمات ٹیم نے 20تارکین وطن کی نعشیں بحرروم سے اسپین کے ساحل کے قریب برآمد کی ہیں ۔ اسپین کے ایک ترجمان نے آج کہا کہ تارکین وطن کی یہ نعشیں ان کا وطن صحرائے سینائی کا دامن ہے ۔ ہفتہ کے دن ایک اسپینی جہاز نے دیکھی تھیں اور اُسی دن بچاؤ ٹیم کو اس کی اطلاع دے دی تھی ۔ مراقش اور اسپین دونوں ممالک کی بچاؤ ٹیمیں سرگرم ہوگئی تھیں اور انہوں نے 20نعشیں بحرروم سے برآمد کرلی ہیں ۔ بحرروم کی آبی حدود مراقش سے بھی ملتی ہیں ۔ بعد ازاں اسپین کی پولیس کی طلایہ گرد پارٹی نے ایک اور نعش بحرروم سے برآمد کی جسے ملیلہ منتقل کیا گیا ۔ تارکین وطن کی تعداد میں جو اپنے علاقہ سے یورپ کو منتقل ہونا چاہتے ہیں اور اس کیلئے خطرناک کشتیوں کو استعمال کرتے ہیں بڑھتی جارہی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT