Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / سمندر میں غرقاب ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی نعش برآمد

سمندر میں غرقاب ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی نعش برآمد

ممبئی ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : بحیرہ عرب میں گذشتہ ہفتہ غرقاب پون ہنس ہیلی کاپٹر کے ملبہ سے آج ایک پائلٹ کیپٹن ٹی کے گوہا کی نعش برآمد کرلی گئی جب کہ دوسرے لاپتہ پائلٹ کی تلاش جاری ہے ۔ کوسٹ گارڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کیپٹن گوہا کی نعش آج صبح 8-30 بجے ساحلی پر لائی گئی اور بغرض پوسٹ مارٹم ہاسپٹل روانہ کردی گئی ہے ۔ ممبئی کے قریب بحیرہ عرب میں 4 نومبر کو 14 نشستی VTPWF ڈالفن ایر کرافٹ گر گیا تھا ۔ اس وقت ہیلی کاپٹر میں کیپٹن ای سمیول اور کیپٹن گوہا سوار تھے ۔ 6 دن کی طویل تلاشی کے بعد کل ہیلی کاپٹر کا ملبہ نظر آیا ۔ کوسٹ گارڈس نے کل ملبہ سے ایک نعش برآمد کرلی تھی ۔ جب کہ متعلقہ کمپنیوں کی ناکام کوشش کے بعد کوسٹ گارڈ شپ سھبدرا کماری چوہان گہرے سمندر میں میں ملبہ اور دوسرے پائلٹ کی تلاش کررہی ہے ۔ او این جی سی کے اڈہ سے پرواز کے بعد پون ہنس ہیلی کاپٹر ساحل سے 160 کیلو میٹر دور رات کے وقت حادثہ کا شکار ہوگیا تھا ۔ اس حادثہ کے فوری بعد بحریہ اور کوسٹ گارڈس کو ہیلی کاپٹر کا ایک دروازہ تیرتے ہوئے نظر آیا تھا ۔ تلاشی کے دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ 75 میٹر گہرے پانی میں دستیاب ہوا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT