Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / سمنٹ بلاک گرنے سے دو مزدور ہلاک

سمنٹ بلاک گرنے سے دو مزدور ہلاک

حیدرآباد ۔ /9 اکٹوبر (سیاست نیوز) زیرتعمیر عمارت میں وزنی سمنٹ بلاک گرنے کے سبب دو مزدور ہلاک ہوگئے ۔ رائے درگم پولیس کے بموجب 26 سالہ ایم پرشانت ساکن ناچارم ملکاجگری پیشہ سے مزدور ہے اور زیرتعمیر عمارت کی چوتھی منزل میں لفٹ کے کام میں مصروف تھا کہ  14 ویں منزل سے وزنی سمنٹ بلاکس اس کے سر پر گرپڑی ۔ اس حادثہ میں پرشانت برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی مزدور 22 سالہ چندو شدید زخمی ہوگیا تھا اور دواخانہ منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا ۔ دونوں مہلوکین کا تعلق ورنگل سے ہے ۔ رائے درگم پولیس نے کنٹراکٹر اور عمارت کے مالک کے خلاف 304(A) کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT