Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سمپ میں گرنے والے کمسن کی موت

سمپ میں گرنے والے کمسن کی موت

حیدرآباد ۔ 20 فبروری (سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک کمسن پانی کے سمپ میں گر کر فوت ہوگیا۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 4 سالہ چنی جو حیدرنگر علاقہ کا ساکن تھا 18 فبروری کو یہ لڑکا اپنے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھا کہ مشتبہ طور پر پانی کے سمپ میں گر پڑا۔ تاہم فوری طور پر مقامی افراد نے اسے سمپ سے باہر نکالا اور اس کمسن کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج نیلوفر ہاسپٹل میں فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT