Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / سمیر ناصری فرانس کی مزید نمائندگی کرنے کے خواہاں نہیں

سمیر ناصری فرانس کی مزید نمائندگی کرنے کے خواہاں نہیں

پیرس ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ 2014ء میں موقع نہ دیے جانے پر فرانسیسی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی سمیر ناصری فرانس فٹبال کوچ سے ناراض ہیں اور انہوں نے آئندہ بین الاقوامی سطح پر فٹبال میں فرانس کی نمائندگی نہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ 27سالہ سمیر ورلڈ کپ سے قبل چیمپینس لیگ جیتنے والے انگلش کلب مانچسٹر سٹی کا حصہ تھے لیکن منیجر ڈیڈیئر ڈیشامپ نے انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرنے سے گریز کیا تھا۔ اس سلوک پر سمیر نہایت دلبرداشتہ ہیں۔ سمیر کے بموجب جب تک ڈیشامپ فرنچ ٹیم کے منیجر ہیں میرا کھیلنا ناممکن ہے۔ دوبرس بعد یوروپین چیمپیئن شپ کی میزبانی فرانس کرے گا اس وقت میں صرف 29 برس کا ہوں گا لیکن جانتا ہوں کہ مجھے موقع نہیں دیاجائے گا۔ میں جب بھی فرانس کیلئے کھیلتا ہوں میرے مسائل میں اضافہ ہی ہوتا ہے۔مجھ پر الزامات لگتے ہیں،تنقید کی جاتی ہے جس سے میرے گھر والے پریشان ہوتے ہیں اور میں انہیں مزید پریشان نہیں کرنا چاہتا۔ لہٰذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میرے لیے کلب کیریئر پر توجہ دینا ہے بہتر ہے۔ تاہم میرے اس فیصلے کا محرک صرف کوچ ڈیشامپ ہی نہیں۔ وہ عام طور پر میرے بارے میں کچھ نہیں کہتے لیکن میڈیا اور دیگر کھلاڑی میرے متعلق کچھ نہ کچھ بولتے رہتے ہیں۔ اس لیے میں ٹیم میں خوش نہیں رہتا ، ان وجوہات کی بنا پر میں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ سمیر ناصری نے 41 مقابلوں میں فرانس کی نمائندگی کی ہے۔ ان پر 2012 کے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں اسپین کے خلاف شکست کے بعد فرانسیسی ٹیم انتظامیہ پر تنقید کی پاداش میں تین مقابلوں کی پابندی لگادی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT