Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سمیع دنیا کے ٹاپ 3 بولرس میں شامل ‘ کوہلی

سمیع دنیا کے ٹاپ 3 بولرس میں شامل ‘ کوہلی

پلیکلے ( سری لنکا ) 14 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے آج ہندوستان کے فاسٹ بولر محمد سمیع کو دنیا کے ٹاپ تین فاسٹ بولرس میں سے ایک قرار دیا ہے اور کہا کہ وہ دنیا کے بہترین بولر بن کر ابھر رہے ہیں۔ سمیع نے سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز میں جملہ 10 وکٹس حاصل کئے ہیں۔ کوہلی نے میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ یقینی طورپر سمیع کو دنیا کے تین ٹاپ فاسٹ بولرس میں سے ایک قرار دیتے ہیں۔ وہ وکٹس حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ کھیل پر بہتر انداز میں اثر انداز ہوکتے ہیں۔ کوہلی نے کہا کہ سمیع مخالف بلے بازوں کو پریشان کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کوہلی نے کہا کہ سمیع کا کیرئیر زخموں سے متاثر رہا ہے لیکن اگر اس چیز کا خیال رکھا جائیگا تو وہ مستقل ورلڈ کلاس بولر بن کر ابھر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک معیاری بولر ہیں۔ ان میں مستقل عالمی معیار کا بولر بننے کی صلاحیت موجود ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ اپنے فٹنس پر توجہ دیں اور اسے برقرار رکھیں۔ امید ہے کہ انہیں مستقبل میں مزید زخموں سے پریشان ہونا نہیں پڑیگا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم انڈیا کیلئے ایک قابل قدر بولر ہیں اور جب وہ فارم میں ہوتے ہیں تو ان کی کارکردگی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT