Tuesday , December 11 2018

سمیع نے بیوی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا

نئی دہلی ۔7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سمیع کی بیوی نے سسرال والوں اور شوہر پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سمیع نے مجھے جان سے مارنے کی بھی کوشش کی۔تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر سمیع پر ان کی اہلیہ حسین جہاں نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوہر اور گھر والوں نے جسمانی تشدد کیا جب کہ ایک مرتبہ مجھے جان سے مارنے کی بھی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کی مختلف خواتین سے دوستیاں اور تعلقات ہیں جب کہ میں نے سمیع کو سنبھلنے کے لئے کافی وقت دیا تاہم اب بہت ہو چکا۔دوسری جانب سمیع نے اہلیہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ بھی خبروں میں چل رہا ہے سب جھوٹ ہے، یہ سب مجھے بدنام کرنے اور میری شہرت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔

TOPPOPULARRECENT