Sunday , April 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / سمیع نے وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی

سمیع نے وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی

سنچورین۔14جنوری(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد سمیع نے جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں رواں دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے روز اپنے وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔جنوبی افریقہ نے دوسرے روز اپنی اننگز کل کے اسکور چھ وکٹ پر 269 کے آگے شروع کی اور سمیع نے صبح کے سیشن میں ہندنژاد جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کیشو مہاراج کو اٹھارہ رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کرنے کے ساتھ ہی ٹسٹ کرکٹ میں اپنے سو وکٹ پورے کرلئے ۔سمیع نے مہاراج کو وکٹ کیپر پارتھیوں پٹیل کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ میچ میں اترنے سے پہلے سمیع کے اٹھائیس میچوں کی 54 اننگز میں 99 وکٹ تھے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میچ میں سمیع کا پہلا وکٹ تھا۔ لیکن ان کے ٹسٹ کرکٹ میں یہ ان کا 100واں وکٹ ثابت ہوا۔

TOPPOPULARRECENT