Saturday , December 15 2018

سمیع کار حادثے میں زخمی

نئی دہلی ۔25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پریشانیوں میں گھیرے ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سمیع دہرہ دون سے دہلی آتے ہوئے ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے۔ انکی کار ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ اطلاعات کے مطابق انکے سر پر زخم آئے ہیں اور کئی ٹاکے لگائے گئے ہیں۔ اس وقت وہ دہرہ دون میں ہیں۔ حال ہی میں انکی اہلیہ حسین جہاں نے ان پر تشدد کا الزام لگایا تھا جس کے بعد انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سمیع پر میچ فکسنگ کے بھی الزامات تھے جس میں انہیں راحت ملی ہے۔ پچھلے 15 دنوں سے وہ پریشان تھے۔دریں اثناء صحتیابی کے بعد وہ آئی پی ایل میں دہلی ڈیر ڈیولز کے خلاف کھیلیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT