Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / سمیع کو آئی پی ایل 2015ء کا معاوضہ وصول

سمیع کو آئی پی ایل 2015ء کا معاوضہ وصول

ممبئی ، 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا اور بنگال کے پیس بولر محمد سمیع کو گھٹنے کی انجری کے باوجود آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ کھیلنے اور اس کی وجہ سے 2015ء انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) سیزن میں شرکت سے محرومی پر زائد از 2.2 کروڑ روپئے کا معاوضہ گزشتہ ماہ ادا کردیا گیا۔ بی سی سی آئی کی جون 2016ء ادائیگیوں کے مطابق جو bcci.tv پر دستیاب ہیں، سمیع کو ’’انجری کے باعث آئی پی ایل 2015ء سیزن کے معاوضہ کے نقصان‘‘ پر 2,23,12,500 روپئے ادا کئے گئے۔ سمیع نے سارا 2015ء ورلڈ کپ کھیلا تھا اور اس سے قبل آسٹریلیا میں منعقدہ ٹسٹ سیریز بھی تکلیف میں رہتے ہوئے کھیلی تھی۔ وہ میگا ایونٹ میں ملک کے نمایاں بولروں میں سے تھے اور انڈیا کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز تک پہنچانے میں کلیدی رول ادا کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT