Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / سمیع کی اہلیہ کی مددکیلئے خواتین کمیشن سامنے آگیا

سمیع کی اہلیہ کی مددکیلئے خواتین کمیشن سامنے آگیا

کلکتہ ۔9مارچ (سیاست ڈاٹ کام)فاسٹ بولر محمدسمیعکی اہلیہ حسین جہاں کی حمایت میں اب بنگال خواتین کمیشن سامنے آگیا ہے ۔کمیشن کی چیرپرسن لینا چکرورتی نے کہا ہے کہ کمیشن حسین کی مدد کرنے کو تیار ہے ۔خیال رہے کہ سمیع پر ان کی اہلیہ نے مختلف خواتین کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کا الزام عائد کیا ہے ۔حسین نے پولس میں شکایت درج کروائی ہے کہ محمد سمیع ان کو ذہنی اذیت دینے کے ساتھ مارپیٹ بھی کررہے تھے ۔چکرورتی نے کہا کہ اگر حسین ان سے مدد مانگتی ہے تو وہ تیار ہیں ۔محمد سمیع ایک کھلاڑی صرف اس بنیاد پر انہیں راحت نہیں دیا جاسکتا ہے ۔کیونکہ قانون کی نگاہ میں سب برابر ہیں ۔حسین کی شکایت پر پولس نے محمد سمیع کے خلاف قتل کی کوشش اور عصمت ریزی کے مقدمے درج کیے گئے ہیں ۔حسین کلکتہ پولس جوائنٹ کمشنر آف پولس پیتی ترپاتھی کو کو کل شام تحریری شکایت کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT