Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سمیع ہی بہترین متبادل تھے : ڈومنی

سمیع ہی بہترین متبادل تھے : ڈومنی

نئی دہلی ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسپنرس کی جوڑی امیت مشرا اور عمران طاہر نے رائزنگ پونے سوپر جینٹس کے بیٹسمین کیلئے اگرچہ دشوارکن مسائل پیدا کئے تھے لیکن دہلی ڈیرڈیولس کے کپتان جے پی ڈومنی نے اصرار کے ساتھ کہا ہے کہ 18 واں اوور فاسٹ بولر محمد سمیع کو دینے کیلئے ان کے پاس اور کوئی متبادل نہیں تھا۔محمد سمیع نے 3.1 اوورس میں 50 رن دیا تھا لیکن اُس 18 ویں اوور میں 20 رنز دیدیا جس کے نتیجہ میں میچ کی کایا پلٹ گئی ۔ یہ میچ پونے کے حق میں چلاگیا اور یہ ٹیم سات وکٹس سے میچ جیت گئی ۔ پونے کو اپنی کامیابی کے لئے تین اوورس میں 37ر نز درکار تھے ۔ اس مرحلہ پر ڈومنی نے جو ظہیرخان کے بجائے کپتانی کررہے تھے فاسٹ بولر عمران طاہر کے بجائے محمد سمیع کو گیند دی اور آر پی ایس کے کپتان دھونی نے جو بیٹنگ پر تھے سمیع کی گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکہ لگایا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT