Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / سنار سے زیورات سرقہ کے الزام میں ساتھی گرفتار

سنار سے زیورات سرقہ کے الزام میں ساتھی گرفتار

حیدرآباد /8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مشیرآباد پولیس نے ایک سارق کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے سنار دوست کے طلائی زیورات کا سرقہ کیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 31 سالہ بی وجئے کمار جو پیشہ سے الیکٹریشن سابق میں دودھفروش اس کاروبار کیلئے اس نے 15 لاکھ کا بینک سے قرض حاصل کیا تھا لیکن رقم کی ادائیگی میں ناکام رہا ۔ وہ اکثر اپنے سنار دوست کی دکان کو جایا کرتا تھا جہاں پر وہ آئے دن بھاری مقدار میں طلائی زیورات دیکھ کر اس نے سرقہ کا منصوبہ تیار کیا ۔ پانچ ماہ قبل وجئے کمار نے اپنے دوست کے مکان کی چابی حاصل کرلی تھی اور 4 ڈسمبر کو اس نے منصوبہ بند طریقہ سے اپنے دوست کی دکان پہونچ کر 15 لاکھ مالیتی طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا اور مسروقہ زیورات فروخت کرنے کے بعد اپنا بینک قرض ادا کیا ۔ پولیس نے شبہ کی بنیاد پر اسے حراست میں لیکر تفتیش کی جس میں اس نے سرقہ کا انکشاف کیا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرتے ہوئے عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل میں منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT