Thursday , October 18 2018
Home / سیاسیات / ’’سنبھل جاؤ ! ‘‘ گجرات کے نتائج بی جے پی کیلئے پیام

’’سنبھل جاؤ ! ‘‘ گجرات کے نتائج بی جے پی کیلئے پیام

ممبئی ۔ 19 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا نے آج اپنی حلیف بی جے پی پر سخت لفظی حملہ چھیڑتے ہوئے کہا کہ کافی بڑھاچڑھاکر پیش کیا گیا گجرات ماڈل متزلزل ہوچکا اور اس ریاست کا انتخابی نتیجہ اُن لوگوں کے لئے انتباہ ہے جو آمرانہ حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ سینا نے کہاکہ صدر کانگریس راہول گاندھی اور پاٹیہ دار لیڈر ہاردیک پٹیل کو بندر قرار دیتے ہوئے اُن کامذاق اُڑایا گیا لیکن یہی افراد نے شیر کو لرزنے پر مجبور کردیا ۔ بی جے پی پر سینا کا حملہ اُس کے ترجمان سامنا کے اداریہ میں سامنے آیا ہے جبکہ گزشتہ روز گجرات میں بی جے پی نے اپنا اقتدار کسی طرح برقرار رکھا حالانکہ اُس کی عددی طاقت گزشتہ کے 115 کے مقابل اس مرتبہ 99 نشستوں تک محدود ہوگئی ۔ کانگریس نے اپنی عددی طاقت گزشتہ کے61 نشستوں کے مقابل اس مرتبہ 77 تک پہونچائی ہے۔ سینا نے کہاکہ بی جے پی بدقت تمام یہ انتخابی آزمائش میں کامیاب ہوپائی لیکن وہ باور کرارہی ہے کہ اُسے امتیازی کامیابی ملی ہے ۔ اداریہ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی نے گجرات اور ہماچل ضرور جیتا لیکن کانگریس نے بھی ہارا نہیں ہے ۔ شیوسینا نے کہا کہ کانگریس مکتھ بھارت کا خواب بدستور نامکمل ہے ۔ گجرات کا انتخابی نتیجہ خودسر اور ڈکٹیٹر شپ کو پسند کرنے والے حکمرانوں کے لئے سبق اور خطرے کی گھنٹی ہے ۔ سینا نے راہول اور ہاردیک کے شاندار پرفارمنس کی کھل کر تعریف کی ۔

TOPPOPULARRECENT